بابراعظم ایک بار پھر کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار

بابراعظم ایک بار پھر کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: سابق کپتان بابراعظم ایک بار پھر کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار نظر آرہے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی سے سلیکشن کمیٹی ملاقات ہوئی جس میں کپتان کی تبدیلی پر مشاورت ہوئی,   سلیکشن کمیٹی نے کپتان سے متعلق تجاویز چیئرمین کو پیش کیں، سلیکشن کمیٹی کے دیئے ناموں میں بابر اعظم کا نام بھی شامل ہے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل کپتان کی تبدیلی کے فوائد و نقصانات پر بات چیت ہوئی۔ 

کمیٹی اراکین کی رائے کے مطابق شاہین کو ایک سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹانا مناسب نہیں ہو گا، چیئرمین پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کی کپتانی کے معاملے پر دوبارہ ملاقات بھی متوقع ہے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی تجاویز پر حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی ہی کریں گے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔