پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ 

پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ 

ویب ڈیسک: (دانش منیر)  پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ  بھکاری مافیا کو جیل کی ہوا کھلائی جاتی ہے  اور قانون اپنا راستہ لیگا۔ پنجاب کی جیلوں میں ملاقاتیوں کے کمروں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی گئی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  گرمی کے موسم میں ملاقاتی کمرے میں ائیر کنڈیشنڈ کا استعمال کیا جائے، جیلوں میں ملاقاتی کیمرے کو IDAP ڈیزائن کرے اور تمام سہولتیں دی جائیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب  نے  صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ہیلتھ سکریننگ کی بھی ہدایت کی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے  ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کا دورہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے جیل میں ملاقاتیوں کے کمرے، کچن، جیل ہسپتال، مرد اور خواتین کے بیرکس کا معائنہ کیا۔

نور الامین مینگل نے جیل میں کھانے کا معیار دیکھا اور فوڈ اتھارٹی کو ماہانہ سرپرائز وزٹ کی ہدایت کی۔سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ   جیلوں کے کچن میں حفضان صحت اصولوں کے مطابق فوڈ گریڈ برتن استعمال کیے جائیں۔پرائیویٹ کنسلٹنٹ سے جیل عملے کھانے کی تیاری اور صحت بخش پریکٹس بارے تربیت دلوانے کی ہدایت بھی کی۔

ڈی آئی جی کامران اور سپرٹنڈنٹ جیل علی اکبر نے سیکرٹری داخلہ کو بریفنگ دی۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔