عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا
لاہور ( پبلک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا ہوگیا۔ خام تیل کی قیمت میں 27 سینٹس فی بیرل اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق 0.3 فیصد سے خام تیل 84.59 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔ خام تیل کی قیمت میں 8 ہفتے کے مسلسل اضافے کے بعد کمی متوقع ہے۔ اگست کے بعد سے خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔ ماہرین کے مطابق امریکی ذخائر میں غیر متوقع اضافے اور ایران اور مغربی ممالک مذاکرات کی بحالی سے خام تیل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔