پاکستان کی جیت میں ہیٹرک،افغانستان کوشکست کا سامنا

پاکستان کی جیت میں ہیٹرک،افغانستان کوشکست کا سامنا
دبئی ( پبلک نیوز) پاکستان نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ آصف علی کی شاندار بلے بازی 7 گیندوں میں 25 رنز کئے۔ پاکستان نے جیت کی ہیٹرک مکمل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے جیت کی ہیٹرک مکمل کرلی۔ سیمی فائنل سے صرف ایک قدم دور. آصف علی کی شاندار بلے بازی 7 گیندوں میں 25 رنز کئے۔ آصف علی مین آف دی میچ قرار پائے. شاہینوں نے مسلسل تیسری جیت سے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ فغانستان کیخلاف قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ آصف علی نے جارحانہ متاثر کن بیٹنگ کی اورکامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔19ویں اوور میں آصف علی نے 4 چھکے لگائے.سوشل میڈیا پرآصف علی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے. وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹ ٹیم نے بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کسی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کو افغان ٹیم کی طرح اتنی جلدی ترقی اور مقابلہ کرتے نہیں دیکھا۔ افغان ٹیم کا جذبہ اور ٹیلنٹ دیکھ کر لگتا ہے افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔