امریکی گلوکار اسنوپ ڈاگ،  پیرس اولمپکس میں مشعل لے کر دوڑیں گے 

امریکی گلوکار اسنوپ ڈاگ،  پیرس اولمپکس میں مشعل لے کر دوڑیں گے 
سورس: Google

( پبلک نیوز ) طیبہ نقشی: اسنوپ ڈاگ کا اصل نام کیلون کورڈوزر براڈس جونیئر ہے، جمعہ کو  پیرس کی گلیوں میں  ، فرانسیسی اداکارہ لیٹیٹیا کاسٹا اور فرانسیسی ریپر ایم سی سولار  کے ہمراہ مشعل اٹھا کر دوڑیں گے ۔

52 سالہ اسنوپ ڈاگ NBC کی اولمپکس کی کوریج میں بھی حصہ ڈالیں گے ا ن کا کہنا تھا کہ میں اولمپکس دیکھ کر بڑا ہوا ہوں اور ناقابل یقین ایتھلیٹس کو پیرس میں اپنا A-گیم لاتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہوں،' 

'یہ مہارت، لگن اور عظمت کے حصول کا جشن ہے۔'

 یادرہے اسنوپ ڈوگ  کا تعلق لاس اینجلس کے علاقے سے ہے، جہاں 2028 کے اولمپکس منعقد ہوں گے۔

اس نے گزشتہ ماہ ٹیم USA  کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹریک اور فیلڈ ٹرائلز میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے پہلے اسنوپ ڈاگ  کے مشعل لے جانے کے بعد، لیبرون جیمز ٹیم USA کے پرچم بردار ہوں گے۔

افتتاحی تقریب جمعہ کو ہوگی جس میں 10,000 ایتھلیٹس دریائے سین پر کشتیوں پر جمع ہوں گے۔

Watch Live Public News