128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس واپسی، فارمیٹ ٹی 20 ہوگا

128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس واپسی، فارمیٹ ٹی 20 ہوگا

(ویب ڈیسک) 128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس واپسی ہوگئی، فارمیٹ ٹی 20 ہوگا۔

ایل اے 28 کے لئے کرکٹ کےکوالیفکیشن  پاتھ وےاور فارمیٹ فائنل ہوگئے۔

ایل اے28  میں مینز اینڈ ویمنز کے 6،6 ممالک شرکت کریں گے۔آسٹریلیا،انڈیا،برطانیہ اور ساؤتھ افریقہ ویمنز ٹیموں نے ایل اے 28 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔چاروں ٹیموں نےویمنز ٹی ٹونٹٰی ورلڈکپ 2026 کی بنیاد پر ایل اے28 کے لیے کوالیفائی کیا۔چاروں ٹیمیں  چار براعظموں ،افریقہ، ایشیا،یورپ اور اوشنیا کی نمائندگی کریں گی۔

باقی ٹیموں کا فیصلہ آئی سی سی اولمپکس کوالیفائر 2027کے ذریعے ہوگا۔ ایل اے 28 میں افریقہ، ایشیا، یورپ اور اوشنیا کو نمائندگی کی گارنٹی مل چکی ہے۔

ہر ایونٹ میں 5 ممالک  کا فیصلہ موجودہ آئی سی سی ایونٹس اور ٹی ٹونٹی رینکنگز کی بنیادپرہوگا جبکہ مینز اور ویمنز کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ آئی سی سی اولمپک کوالیفائر2027 کے ذریعے ہوگا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اولمپک کوالیفائر2027 میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

آئی سی سی ممبر ویسٹ انڈیزآئی او سی نیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے تسلیم  نہ ہونے کی وجہ سے اولمپک گیمز میں شرکت کےلئے اہل نہیں ہے۔کیریبیئن ممالک  پر مشتمل ویسٹ انڈیز  کو کوٹہ بھی نہیں ملے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر 2026 تک ٹاپ رینکڈ ٹیموں میں آنے کی صورت میں  ویسٹ انڈیز کو کریئبین کوالیفائر ایونٹ کھیلنا پڑےگا،کیریئبین کوالیفائر ایونٹ اس بات کا فیصلہ کرے گاکہ کونسا ریجن نمائندگی کرےگا۔

آئی سی سی کے مطابق میزبان  ہونے کی وجہ سے امریکا کوالیفائی کرنے کے لئے اہل ہے بشرطیکہ وہ ٹاپ 15 ریکنڈٹیموں میں آئے،امریکا کے براہ راست کوالیفائی نہ کرنے پررینکنگ میں موجود کسی بھی براعظم کی بہترین اگلی ٹیم  براہ راست کوالیفائی کرےگی،کوالیفائی کرنے والی ٹیموں  کا اسکواڈ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

کوالیفائی کرنے والی 6 ٹیموں کو  دوگروپس میں تقسیم کیا جائےگا۔ہر ٹیم  اپنے گروپ میں2 میچز کھیلے گی۔گروپ کے علاوہ ہر ٹیم 2 میچز مخالف  گروپ کی مختلف پوزیشنوں والی ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے گی۔

ٹاپ کی 2 ٹیموں کےدرمیان گولڈ اور سلور  میڈل کے لئے میچ کھیلاجائےگا۔تیسری اور چوتھی ٹیم کےدرمیان برانز میڈل کا میچ ہوگا۔میزاینڈ ویمنز کے ٹوٹل 28 میچز کھیلے جائیں گے۔

Watch Live Public News