جعلی نکاح کیس کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو اربوں کا نقصان

جعلی نکاح کیس کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو اربوں کا نقصان
لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستانی فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ جعلی نکاح کیس سے اب تک اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، پاکستان انڈسٹری کو میرے کیس کے باعث ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ ایک بیان میں فلم سٹار میرا نے کہا کہ اس کیس سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری رکی ،فلم انڈسٹری کو بہت نقصان ہوا، جو انویسٹمنٹ، بزنس اور فنڈنگ آنا تھی اس کیس کے باعث لوگ پیچھے ہٹ گئے ، ہم جھوٹ کا کام کرتے ہیں، اسکا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوٹنگ میں پیار محبت، لو اسٹوری سب ہوتا ہے، شوٹنگ میں جو کچھ ہوتا ہے وہ سب جھوٹ ہوتا ہے، 10 سال سے کہہ رہی ہوں کہ ہم جو شوٹنگ کرتے ہین وہ جھوٹ بولتے ہیں، میں ایکٹنگ کرتی ہوں۔ https://twitter.com/MurtazaViews/status/1383585137305161733 واضح رہے کہ اداکارہ میرا اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے کا گر جانتی ہے ، کبھی وہ پاکستان کی خواتین کے حقوق کے حوالے سے تقریر کر کے میڈیا میں جگہ بناتی ہیں اور کبھی اپنی انگریزی کی وجہ سے عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں۔

Watch Live Public News