کورونا کی جنوبی افریقی، برازیلی اقسام پاکستان پہنچ گئیں

کورونا کی جنوبی افریقی، برازیلی اقسام پاکستان پہنچ گئیں

کراچی(پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی اور برازیلی اقسام کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔

صوبہ سندھ کی وزیرِ صحت عذرا پیچوہو نے ایک بیان میں کہا کہ آغا خان یونیورسٹی میں لیے گئے نمونوں میں برازیلی اور جنوبی افریقی اقسام کی نشاندہی ہوئی۔ایک ویڈیو بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا آغا خان یونیورسٹی میں 13 نمونوں کا جائزہ لیا گیا، 10 میں وائرس کی برطانوی قسم، دو میں جنوبی افریقی جبکہ ایک میں برازیلی قسم کی تصدیق ہوئی، وائرس کی برطانوی قسم بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔n عذرا پیچوہو نے کہا کہ برطانوی قسم کے پھیلاؤ کی شرح 60 اور اموات کی 68 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے سامنے آنے والے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 131 مریض جابحق ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 51,12 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 91,547 ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ11ہزار 465 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں 8,20,823مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال17,811اموات ہو چکی ہیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔