مشہورِ زمانہ گانا ’بوہے باریاں’ ایک بار پھر چُرا لیاگیا

مشہورِ زمانہ گانا ’بوہے باریاں’ ایک بار پھر چُرا لیاگیا
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مشہور گانا '' بوہے باریاں‌'' کو ایک بار پھر چوری کرلیا گیا. یہ گانا چوری کرنے والی گلوکارہ کا تعلق انڈیا سے ہے. موصوفہ نے چوری اور سینہ زوری کا ڈھٹائی کیساتھ مظاہرہ کرتے ہوئے حدیقہ کو کوئی کریڈٹ دیا اور نہ رائلٹی کی مد میں‌کوئی رقم، پاکستانی سنگر اس حرکت پر سخت سیخ پا ہیں. حدیقہ کیانی نے بھارت کی چور گلوکارہ کانیکا کپورپر برہمی کااظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے گانے کی دھن اور شاعری بغیراجازت لیے استعمال کی گئی ہے ۔
گلوکارہ نے انسٹاسٹوریزمیں بھارتی گلوکارہ کے گانے اورتشہیری مہم کا سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی گلوکار بغیراجازت لیےیہ گانا کاپی کرچکے ہیں،اس کے علاوہ بوہےباریاں کو بغیر کسی قسم کی رائلٹی کے شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کی ایک فلم میں بھی شامل کیا گیا۔ حدیقہ نے پوسٹ میں واضح کیا کہ انہیں گانا چرانے والی کانیکا کپورسے کوئی مسئلہ نہیں لیکن گانا استعمال کرنے سے پہلے پیشگی اجازت لینی چاہیے کیونکہ ان کے پاس تمام حقوق محفوظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی گلوکاروں کے گائے ہوئے ‘ بوہے باریاں ‘ نے یوٹیوب پر بیس کروڑتک ویوزحاصل کئےہیں لیکن انہیں آج تک اس حوالے سے کسی بھی قسم کی رائلٹی نہیں دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستانی موسیقی چرانے کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔ اس گانے کے بول حدیقہ کی والدہ نے لکھے تھے اور کئی صارفین نے یو ٹیوب پر کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ یہ گانا سب سے پہلے حدیقہ کیانی نے ہی گایا تھا۔ کانیکا کپورکے اس چوری کے گانے کو صرف 2 روزمیں 36 لاکھ 44 ہزارسے زائد ویوز مل چکے ہیں۔ خیال رہے کہ سال 1999 میں ریلیز کیا جانے والا بوہے باریاں اپنے دور کا مقبول ترین گیت تھا جو آج بھی زبان زدعام ہے، یہ حدیقہ کے البم روشنی میں شامل کیا گیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔