لاہور: جنرل اسپتال میں منکی پاکس کے دو مشتبہ کیس رپورٹ

لاہور: جنرل اسپتال میں منکی پاکس کے دو مشتبہ کیس رپورٹ
لاہور: جنرل اسپتال میں منکی پاکس کے دو مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جنرل اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اور ایک مرد میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئی ہیں ، 40 سالہ خاتون اور 55 سالہ مرد کو بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دھبے ہیں، ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی ہیں. انتظامیہ نے کہا ہے کہ دونوں مشتبہ کیسز کا منکی پاکس کا ٹیسٹ ہونے سے مرض کی تصدیق ہوگی، دونوں مریض گذشتہ روز سے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں ، دونوں مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں منکی پوکس کے دونوں مریض صحت یاب ہوگئے، پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج منکی پوکس کا مریض ڈسچارج کردیا گیا. وفاقی وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ منکی پوکس کا گھر میں قرنطینہ ہونے والا مریض بھی صحت یاب ہوگیا، منکی پوکس کے دونوں صحت یاب ہونے والے اشخاص بیماری آگے نہیں پھیلا سکتے. ماہرین متعدی امراض کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چکن پاکس کے بہت زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، ملک میں چکن پاکس کے کیسز کو اس وقت منکی پوکس تصور کیا جارہا ہے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔