مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول سستا ہوگیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول سستا ہوگیا
کیپشن: Petroleum products
سورس: web desk

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کی کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔  وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے 45 پیسے فی لیٹرکم ہونے پر نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔مٹی کا تیل 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے.

قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے۔پٹرولیم کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 مئی تک رہے گا۔

Watch Live Public News