پبلک نیوز:(حیدرمنیر) حکومت پنجاب نے روٹی اور نان کے بعد بیکری آئٹمز میں بھی کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈبل روٹی اور بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو قیمتوں میں نمایاں کمی کروانے کا حکم دیدیا گیا۔
اس سے قبل آٹا سستا ہونے سے روٹی اور نان کی قیمت میں کمی ہوئی تھی،تندور مالکان نے حکومت کو بیکری آیٹمز سستی کرنے پر بھی زور دیا تھا،سوشل میڈیا پر بھی بیکری آیٹمز سستی نا ہونے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔