( ن)لیگ نے پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا

( ن)لیگ نے پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: PMLN
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کا پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ،آئین میں ترامیم کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کمیٹی کے کنوینر ہوں گے،کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ ، خرم دستگیر خان شامل ہیں، اس کے علاوہ محسن شاہنواز رانجھا، بیرسٹر ظفر اللہ خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

انوشے رحمان کمیٹی کی سیکریٹری مقرر کر دی گئیں،کمیٹی تین روز میں آئین میں موزوں ترامیم پارٹی لیڈرشپ کے سامنے رکھے گی۔

Watch Live Public News