لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں اداکار و میزبان یاسر حسین کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔
یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یاسر حسین نے لکھا کہ 'جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر' جلد آرہی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فلم ’’جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘ میں اداکار یاسر حسین کے علاوہ عائشہ عمر بھی پولیس آفیسر کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جنہوں نے جاوید اقبال کیس کی تفتیش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔فلم کے مصنف ابو علیحہ ہیں اور ہدایت کاری کے فرائض بھی انہوں نے ہی انجام دئیے ہیں۔ جب کہ فلم ’کے کے فلمز پروڈکشن‘ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے
یاد رہے کہ جاوید اقبال کیس ملکی تاریخ کا ایک خوفناک واقعہ تھا جس میں مجرم نے سو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور انکی لاشوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا، جبکہ ملزم شواہد کو چھپانے کے لیے لاشوں کو تیزاب میں تحلیل کیا کرتا تھا. اس مقدمے میں مجرم جاوید اقبال کو موت کی سزا سنائی گئی تھی