شاہین آفریدی کو علاج کیلئے برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ

شاہین آفریدی کو علاج کیلئے برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کو گھنٹے کی انجری کے باعث علاج کیلئے برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاکہ ان کی جلد از جلد صحتیابی ممکن ہو سکے۔ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی فٹنس سے مشروط ہے۔ شاہین آفریدی دورہ سری لنکا کے دوران پہلے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے اور ان کے گھٹنے پر چوٹ آئی تھی۔ شاہین آفریدی نے انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ، نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ یہ اہم فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے حکام کی جانب سے کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ری ہیب کیلئے انگلینڈ بھیجا جائے گا۔ https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1564256064094314498?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1564256064094314498%7Ctwgr%5Ef530b8111574376063549f42045360ec5f8ae47a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40006490 خبریں ہیں کہ لندن میں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جس کی اس وقت شاہین آفریدی کو ضرورت ہے۔ وہاں موجود ورلڈ کلاس سہولیات سے شاہین مستفید ہونگے کیونکہ ان کو خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ لندن میں شاہین شاہ کی خصوصی دیکھ بھال اور جدید علاج سے قومی فاسٹ بائولر ورلڈ کپ سے پہلے مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ اور ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔