ویب ڈیسک:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل برانچ کے 73 ملازمین کو بھی اگلے رینک میں پروموشن دے دی ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پروموشن بورڈ کے اجلاس میں سپیشل برانچ کے 76 ملازمین کے کیسز اگلے عہدوں پر ترقی کے لئے زیر غور آئے، پروموشن حاصل کرنے والوں میں سپیشل برانچ کے گریڈ 01 سے 16 تک کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےسپیشل برانچ کے پروموٹ ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی کہا کہ پنجاب پولیس میں ملازمین کی پروموشن کا سفر انشاءاللہ اگلے سال بھی جاری رہے گا۔