(ویب ڈیسک ) وزارت خزانہ نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرا دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات پر نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کسی ادارے میں دوبارہ نوکری کرنے پر تنخواہ یا پنشن لیں گے، ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور تنخواہ دونوں یکمشت نہیں ملیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو نوکری ملنے پر ساری زندگی پنشن نہیں ملے گی، ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی بیوی ریٹائرمنٹ تک پہنچی ہوئی تو پنشن مل سکے گی۔
ذرائع کے مطابق ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن گزشتہ 24 ماہ کی ایوریج تنخواہ کے برابر ملے گی، اس اقدام سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن کی مد میں کم پیسے ملیں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پنشن میں سالانہ اضافہ بھی ایوریج تنخواہ کیمطابق ملنے والی پنشن پر ہو گا۔
وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی تجاویز کیمطابق اصلاحات متعارف کرائیں، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سالانہ پنشن بل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات پر آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا۔