سونے کی قیمت میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے میں فروخت ہونے لگا؟

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے میں فروخت ہونے لگا؟
کیپشن: Gold rate Increased
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں پھر تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں امریکی ڈالر ، پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی پرواز کا سلسلہ جاری ہے، نئے نئے فیشن کے ساتھ گولڈ کے بھاو میں بھی اتار چڑھاو دیکھنے میں آیا ہے، سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ چکی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے،اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہوگئی ہے۔

 دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2037 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا، قیمت بڑھنے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہوگیاتھا۔

 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ہونے سے سونا 1 لاکھ 84 ہزار 671 روپے پر پہنچ گیاتھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 2050 ڈالر فی اونس کاتھا اور چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔