اٹلی کا مشہور زمانہ کوکین سمگلر یوٹیوب ویڈیو سے پکڑا گیا

اٹلی کا مشہور زمانہ کوکین سمگلر یوٹیوب ویڈیو سے پکڑا گیا
سانٹو ڈومینگو(ویب ڈیسک) اٹلی کا مشورہ زمانہ مفرور کوکین سمگلر نے اپنی یوٹیوب چینل بنا لیا اور ڈومینی کن کی پولیس نے اسے کھانا بنانے کی ایک ویڈیو سے ڈھونڈ نکالا۔تفصیلات کے مطابق کوکین کا مشہور زمانہ مفرور اطالوی سمگلر ایک عجیب طریقے سے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ٗ جب اس نے کھانوں سے اپنی محبت اور پکوان میں اپنی مہارت کا ثبوت دینے کیلئے یوٹیوب چینل بنا لیااور وہاں پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنا شروع کر دیں۔53سالہ مارک فیرن کلائیڈ اٹلی کا مشہور زمانہ کوکین سمگلر ہے جو کئی سالوں سے مفرور تھا ٗ وہ پانچ سال قبل فرار ہوکر کوسٹا ریکا سے کریبین ٹائون آکر رہنے لگا مگر اس کا کسی کو معلوم نہ تھا۔ پولیس کے پاس اس کی تلاش کے تمام راستے بند ہو چکے مگر پھر ایک یوٹیوب ویڈیو سے اسے ڈھونڈ لیا گیا۔مارک فیرن اپنی یوٹیوب ویڈیوز میں چہرہ چھپا کر رکھتا تھا مگر اسے اس کے بازو پر موجود ٹیٹوز کی مدد سے ڈھونڈ نکالا گیا ٗ پولیس نے اپنی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے جب اس کا رہائشی پتہ نکالا تو معلوم ہوا کہ وہ کریبین کے ایک ملک ڈومینی کن میں چھپا بیٹھا ہے۔

Watch Live Public News