دسویں اور بارہویں کی کلاسز کل سے شروع کرنیکا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری

دسویں اور بارہویں کی کلاسز کل سے شروع کرنیکا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں دسویں اور بارہویں کلاسز کل سے شروع کرنے کا فیصلہ۔ این سی او سی کی ہدایات کے بعد وزارت تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں محدود طلبا کو آنے کی اجازت ہوگی۔ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ آٹھویں، نویں اور گیارہویں کلاسز 7 جون سے کھولی جاسکتی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی ٹوئٹ کردیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کل 31 مئی 2021 کوپنجاب کے تمام اضلاع میں صرف دسویں اور بارہویں جماعتیں کھولی جائیں گی۔ اس میں ایک دن 50 فیصد اور دوسرے دن 50٪ طلبا کے ساتھ تعطیل پذیر ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 7 جون 2021 تک کسی اور کلاسوں کی اجازت نہیں ہے۔ ایس او پیز پر عمل کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔