کراچی گرومندر میں اندھا دھند فائرنگ، پیشی پر جانیوالے 2 سگے بھائی جاں بحق

کراچی گرومندر میں اندھا دھند فائرنگ، پیشی پر جانیوالے 2 سگے بھائی جاں بحق

ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے گرو مندر میں پیشی پر جاتے ہوئے بھائیوں کی گاڑی پر نامعلو م موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، دو سگے بھائی موقع پر جاں بحق ، 2 زخمی ، پولیس نے واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیدیا، گورنر سندھ کا نوٹس ، ایڈیشنل آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

ایس پی جمشید ٹاؤن علینہ راجپر کے مطابق گرومندر کے قریب 4 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کی، جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان سگے بھائی ہیں، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگ رہا ہے، کار پر فائرنگ مبینہ طور پر دشمنی کی بنا پر کی گئی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول کی گولیوں کے 18 خول ملے ہیں، جبکہ پولیس واقعے کے محرکات کو جاننے کی کوشش کررہی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے گھات لگاکر کالے رنگ کی گاڑی پر فائرنگ کردی جاں افراد کی شناخت ساجد اورنگزیب اور عمیر اورنگزیب کے نام سے ہوئی  جو بلوچ آئس کریم کے مالک بتائے جاتے ہیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق چار موٹرسائیکلوں پر 8 ملزمان سوار تھے جنہوں نے اندھادھند فائرنگ کی۔

مقتولین اور زخخمی لسبیلہ کے رہائشی تھے،پیشی پر عدالت جارہے تھے،کار میں 5 بھائی سوار تھے،فائرنگ سے 2بھائی ،2 زخمی ہوئے،جبکہ ایک مکمل محفوظ رہا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں،قریبی مقامات پر لگی سی سی ٹی وی بھی دیکھی جائےگی۔

 دوسری طرف گورنر سندھ نے گرومندر پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا،ایڈیشل آئی کراچی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور حکم دیا کہ واقعہ دہشت گردی ہے یا ذاتی رنجش  اس کی تحقیقات کی جائیں جبکہ انہوں نےفائرنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ شہر قائد کے امن میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کرسکتے۔

 انہوں نے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اورمرحومین کی مغفرت, درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

Watch Live Public News