بس سٹاپ پرخاتون سےنازیباحرکات کرنےوالااوباش گرفتار

بس سٹاپ پرخاتون سےنازیباحرکات کرنےوالااوباش گرفتار
کیپشن: بس سٹاپ پرخاتون سےنازیباحرکات کرنےوالااوباش گرفتار

ویب ڈیسک: بس سٹاپ پر خاتون کو حراساں کرنے اور دست درازی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق   ملزم خاتون کو کنال روڈ کنال ویو سوسائٹی بس سٹاپ پر اکیلی دیکھ کر حراساں اور نازیبا حرکات کرنے لگا۔ خاتون کے شور مچانے پر ملزم ماجد معشوق خاتون سے نازیبا حرکت کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کہا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Watch Live Public News