پاکستان اورانگلینڈآج چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں مد مقابل ہوں گے

پاکستان اورانگلینڈآج چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں مد مقابل ہوں گے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی ٹونٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس بابراعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ گذشتہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو زبردست مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 146 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز تک محدود رہی۔ پاکستان کی ٹیم سے حارث روف نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جب کہ وسیم جونیئر، محمد نواز،افتخار احمد اور عامر جمال نےایک،ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے سات میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین دو سے برتری حاصل ہے، اگر پاکستان آج کا میچ بھی جیت جاتا ہے تو وہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔