سٹام فورڈ(ویبڈیسک) ماضی کے کئی نامور ریسلرز آجکل مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک ہیں اور ریسلنگ ایرینا کے باہر ایک مختلف زندگی گزار رہے ہیں.
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (جسے ڈبلیو ڈبلیو ای کے نام سے جانا جاتا ہے) کا آغاز 1952 سے ہوا جو مختلف نام بدلتے ہوئے آج بھی جاری ہے۔ آج بھی اس طرز کی ریسلنگ کے دنیا میں کروڑوں مداح موجود ہیں۔ wwe میں ریسل مینیا ، رائل رمبل ، اور کنگ آف دی رنگ جیسے مشہور پروگراموں کے ذریعے ابتک سینکڑوں ریسلروں کو متعارف کرایا گیا ہے۔
ہولک ہوگن سے لے کر افسانوی پہلوان ریک فلیئر تک، ماضی کے معروف ریسلروں کے حالات زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
ڈائمنڈ ڈلاس پیج
ڈائمنڈ ڈلاس پیج ایک معروف ریسلر رہے ہیں، انہیں ڈائمنڈ ڈلاس پیج یا ڈی ڈی پی کے نام سے جانا جاتا تھا، 2001 میں ورلڈ چیمپئن شپ ریسلنگ (ڈبلیو سی ڈبلیو) کو چھوڑنے کے بعد ڈی ڈی پی نے اس وقت کے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ معاہدہ کیا اور یورپی چیمپئن اور ورلڈ ٹیگ ٹیم چیمپئن بن گئے۔ آجکل ڈی ڈی پی یوگا ورزش پروگرام سے منسلک ہیں۔
برٹ ہارٹ
کینیڈین ریسلنگ کی سب سے کامیاب دریافت بریٹ "دی ہٹ مین" ہارٹ ہیں۔ ہارٹ نہ صرف سنگلز پرفارمر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے تھے بلکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران، ہارٹ نے WWF یو ایس چیمپئن شپ، انٹر کانٹینینٹل ہیوی ویٹ چیمپئن شپ ، ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ ، اور ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ سمیت متعدد ٹائٹل جیتے۔
2016 میں ہارٹ مین کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن انہوں نے سال کے آخر میں اس بیماری کو شکست دیدی۔ ان کی ٹیگ ٹیم ہارٹ فاؤنڈیشن کو بھی 2019 میں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ہارٹ کو 2006 میں WWE ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔
اسکاٹ ہال
ڈبلیو ڈبلیو ای میں ریزر جبکہ ڈبلیو سی ڈبلیو میں اسکاٹ ہال کے نام سے مشہور اس ریسلر کو اس شعبے کے تاریک ترین کرداروں میں سے ایک مانا جاتا ہے، 1983 میں ایک نائٹ کلب میں ایک اجنبی سے لڑائی ہوئی، جس نے اسکاٹ ہال پر گن تان لی، تاہم ریسلر نے اسے چھین کر اجنبی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اگرچہ شواہد کی کمی کی وجہ سے وہ سزا سے بچ گئے مگر مختلف انٹرویوز میں اس کا اعتراف ضرور کیا۔
حال ہی میں وہ صحت کے مسائل میں مبتلا رہے ہیں جن میں دورے ، نمونیا اور کم بلڈ پریشر شامل ہیں۔ وہ آجکل ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔
کین
کین WWE میں بڑے پیمانے پر مقبول ریسلر تھے ، جن کا اصل نام گلین تھامس جیکبز ہے۔ جو بھی WWE کا پرستار ہے وہ کین کا پرستار ہے۔ ریسلنگ کے علاوہ، انہوں نے اداکاری ، کاروبار اور یہاں تک کہ سیاست بھی کی۔ وہ آجکل نوکس کاؤنٹی ٹینیسی کے میئر ہیں۔
کوئی بھی جس نے کبھی ڈبلیو ڈبلیو ای کو دیکھا ہے, وہ یقینی طور پر مارک ولیم کالاوے سے واقف ہوگا، جنہیں لوگ انڈر ٹیکر کے نام سے جانتے ہیں ۔ وہ جون 2020 میں انڈسٹری سے باضابطہ طور پر ریٹائر ہو گئے۔ انڈر ٹیکر آجکل رئیل اسٹیٹ میں ایک بڑے سرمایہ کار ہیں،انہوں نے Zues Compton Claway Save the Animal فنڈ بھی قائم کیا ہے تاکہ بڑے کتوں کی جان بچانے کے لیے مدد ملے۔
رک فلیئر
رک فلیئر ماضی کے ایک لیجنڈ ریسلر ہیں جو آج بھی WWE کے ساتھ بطور منتظم منسلک ہیں، بہت سے لوگ انہیں ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا سب سے بڑا پہلوان مانتے ہیں۔ 2010 میں ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑنے کے بعد وہ 2012 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس آئے جہاں وہ آج تک مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے۔
ہلک ہوگن
ہلک ہوگن سے بھی سب واقف ہی ہیں۔ان کا ریسلنگ ایرینا میں ڈرامہ اور ایکشن دہائیوں تک مداحوں کو محظوظ کرتا رہا،وہ اپنے کامیاب ریسلنگ کیریئر کے علاوہ بھی ایک مرکزی دھارے کی شخصیت بننے میں کامیاب رہے ۔ وہ اب بطور اداکار اور موسیقار ریئلٹی شوز میں نظر آتے ہیں۔ الٹی میٹ واریر
الٹی میٹ واریر جنہیں ڈنگو واریر کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ ان کا پیدائشی نام جیمز برائن ہیل وِگ تھا، وہ اپنے ریسلنگ کیریئر کے لیے اتنے مشہور ہوئے کہ اپنا نام بدل کر قانونی طور پر 'واریر' رکھ دیا تھا، 2014 میں وہ 54 کی عمر میں فوت ہو گئے۔
چائنا
1990 کی دہائی میں جوان میری لارر نے ریسلنگ کے میدان میں قدم رکھا اور WWF ، WCW ، WWE فرنچائزز میں پہلی مشہور خاتون پہلوان بن گئیں۔ افسوس کی بات ہے کہ 2016 میں وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، ڈاکٹرز نے منشیات اور الکوحل کے زیادہ استعمال کو انکی موت کی وجہ قرار دیا۔
اسٹون کولڈ آسٹن
اسٹیو آسٹن، جو اسٹون کولڈ آسٹن کے نام سے مشہور ہوئے، وہ بھی ایک سابقہ پیشہ ور ریسلر رہے ہیں ، انہیں 2003 میں انجریز کی وجہ سے ریٹائر ڈہونا پڑا۔ اب وہ دی سٹون کولڈ پوڈ کاسٹ کے میزبان ہیں۔
ٹریش
ٹریش سٹریٹس پیشہ ور خاتون ریسلر رہی ہیں، جو کہ بہترین خواتین ریسلرز میں سے ایک سمجھی جاتی تھیں۔ وہ آجکل ایک فٹنس ماڈل ہیں اور انہوں نے اپنا یوگا اسٹوڈیو بھی کھول رکھا ہے جسے Stratusphere کہتے ہیں۔