( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: ایشیاکپ کے مینز، ویمنز ، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ 2025 ایشیاکپ کا میزبان ملک مجوزہ طور پر بھارت ہو گا۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایشیاکپ مینز، ویمنز ، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کااعلان کردیاگیا ہے۔ مینز ایشیاکپ کا اگلا ایڈیشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور مجوزہ طور پر میزبانی بھارت کو دی گئی ہے۔
مینز 2027 ایشیا کپ مجوزہ طور پر بنگلا دیش میں کھیلا جائے گا جو کہ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائےگا ۔2026 کا ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی طرز پرشیڈول کیا گیا ہے۔انڈر 19 ایشیا کپ کے 2024 سے 2027 تک چاروں ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیا کپ کے شیڈول ، اور وینیوز ابھی حتمی نہیں ہیں،ایشیا کپ کے تمام ٹورنامنٹس کی میزبانی یا شیڈول کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے پاس تھی جو کہ بھارت کے پاکستان میں آنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔