ویب ڈیسک : پاکستانی نژاد فٹبالر سجاول مہر سوئٹزرلینڈ کی انڈر 18 ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
17 سالہ سجاول مہر زیورخ ایف سی کے لیے کھیلتے ہیں اور انہیں فرانس میں منعقد ہونے والے انڈر 18 ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ویب سائٹ ٹرانسفر مارکیٹ کے مطابق سجاول ایف سی زیورخ کے لیے انڈر 17 سے انڈر 21 تک کھیل چکے ہیں۔
سجاول مہر انٹرنیشنل میچز میں پاکستان ٹیم کے لیے کھیلنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔
لوکل میڈیا رپورٹس کے مطابق محر اگر سوئٹزرلینڈ کی سینیئر بین الاقوامی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ پاکستان ٹیم کا حصہ بھی بن پائیں گے۔
سپورٹس صحافی فیضان لاکھانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سجاول کی سلیکشن کے بارے میں پوسٹ بھی کی ہے۔
فیضان کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن سجاول کو مستقبل میں قومی فٹبال ٹیم کا حصہ بنانے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔
سنہ 2007 میں سرگودھا میں پیدا ہونے والے سجاول اٹیکنگ مڈ فیلڈر ہیں جنہیں دنیا بھر میں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔