پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،31اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،31اگست2021
یقین ہےافغانستان میں40سالوں کی دکھ بھری کہانی ختم ہو گئی،افغانستان معاملےپردنیانےپاکستان کےکردارکوسراہاہے،افغان عوام کی مددجاری رکھیں گے، اپوزیشن انتخابی اصلاحات،میڈیااتھارٹی بل پرغیرضروری تنقیدکررہی ہے، وزیراطلاعات فوادچودھری کی کابینہ اجلاس کےبعدمیڈیابریفنگ۔ امریکا کی 20 سالہ طویل جنگ کا خاتمہ، امریکی فورسز کا افغانستان سے انخلا مکمل، آخری طیارہ بھی کابل سے روانہ، طالبان نے ائیرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا، کابل میں جشن اور ہوائی فائرنگ، سہیل شاہین نے ٹویٹ کیا کہ رات 12 بجے آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے چلا گیا، ہمارے ملک نے مکمل آزادی حاصل کر لی۔ امریکا نے اپنا سفارتی مشن کابل سے قطر منتقل کر دیا، وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کےشدیدخطرات کے باوجودانخلا مکمل کیاگیا،افغانستان میں ملٹری مشن ختم اور سفارتی مشن کا آغاز ہو چکا، طالبان سے شہریوں کی محفوظ منتقلی کے وعدے کی پاسداری کروائیں گے، نئی افغان حکومت سے تعلقات امریکی مفاد کے تحت ہوں گے۔ جرمن وزیرخارجہ کی پاکستان دفتر خارجہ آمد، وفودکی سطح پرمذاکرات،افغانستان میں قیام امن کا فائدہ پورے خطے کوہو گا،انسانی المیے سے بچانے کیلئے عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اورجرمن وزیرخارجہ کی مشترکاپریس کانفرنس وزیر اعظم کی زیر صدارت تعلیمی شعبے کا جائزہ اجلاس، مڈل اور میٹرک کے نصاب میں سیرت النبیﷺ کا باب شامل کرنے کا فیصلہ،عمران خان نے کہا حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔