آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا کی موبائل ایپ تیار

آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا کی موبائل ایپ تیار
اسلام آباد (پبلک نیوز) نادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔ دنیا میں پہلی بار پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے کے لیے موبائل پر ہی فنگر پرنٹس بھی لیے جاسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق موبائل ایپ پروگرام میں موبائل پر لائیو بائیومیٹرک (انگلیوں کے نشان) کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ہو سکے گی۔ چیئرمین نادرا کا کہنا ہے کہ موبائل کے ذریعہ انگلیوں کے نشان کے حصول کی سہولت ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ اقدام معیشت کے کئی شعبوں میں انقلاب برپاکرسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل شعبہ میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہونہار پاکستانی نوجوان نہ صرف بے شمار نئی مصنوعات، خدمات اور سہولیات متعارف کرا سکیں گے۔ ایمیزون اور پے پال جیسے بڑے آن لائن عالمی اداروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمازون جیسے ادارے بھی بھی پاکستان میں اپنا کاروبار بڑھانے اور پاکستانی صارفین کو اپنی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کی طرف مائل ہوں گے۔ موبائل ایپ نادرا https://id.nadra.gov.pk پورٹل سے منسلک کی جائے گی۔ PAK IDENTITY ایپ پلے سٹور اور ایپل سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔