نیو ائیر نائٹ پر ہلڑ بازی کرنے والے ہو جائیں خبردار

نیو ائیر نائٹ پر ہلڑ بازی کرنے والے ہو جائیں خبردار
لاہور: سیف سٹیز اتھارٹی نے نیو ایئرنائٹ پرسپیشل مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔ تفصیلات کے مطابق ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اورہلڑ بازی کرنے والوں کی نشاندہی کریں گے،لاہور پولیس کی معاونت سے ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ نیو ایئر پرشہربھر میں ہونے والی دعائیہ تقریبات کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی ،کیمروں کی مدد سے اہم شاہراؤں اورداخلی و خارجی راستوں پر بھی نظر رکھی جائے گی ۔امن و امان برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس کیساتھ مل کرقانون شکن عناصر کو گرفت میں لایا جائے گا۔ ادھر نیو ائیر نائٹ پر فیملیز کو تحفظ فراہم کرنےکےلیے لیڈی وارڈنز کا اسپیشل اسکواڈ تیار ہوگیا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ لیڈی وارڈنز ہیوی بائیکس پر فیملیز کو ہلڑ بازی سے بچائیں گی، پیٹرولنگ اسکواڈ شہر کی اہم شاہراہوں پر رات گئے تک گشت کرےگا۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ نئے سال کی خوشیاں منانا تمام شہریوں کا حق ہے، فیملیز کو ہراساں کرنے سے بچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے،لیڈی وارڈنز جیل روڈ، مال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ پر پیٹرولنگ کریں گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔