کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 21 افراد جاں بحق

کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 21 افراد جاں بحق
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس نے دوبارہ اپنے وار شروع کر دیئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او س ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گذشہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 7 ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 48 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 693 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 527 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 94 ہزار 166، اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار 497، بلوچستان میں 34 ہزار 390، گلگت بلتستان میں 10ہزار 651 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 115 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 269 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ اور پنجاب میں 9، 9 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض انتقال کر گیا۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1487955175708966913?s=20&t=e60Q4MoZeXveui2j_wP_og کورونا وائرس سے اب تک صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 13 ہزار 160 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 7821، خیبرپختونخوا میں 5998، اسلام آباد میں 980، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 755 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ ایک لاکھ 4 ہزار 45 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے ایک ہزار 423 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ 53 فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2 ہزار 987 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 91 ہزار 725 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 77 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7 ہزار 48 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 018 ہزار 383 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Watch Live Public News