اپنوں کی لاشوں پر سیاست کا پی ٹی آئی کا بھیانک چہرہ بے نقاب

اپنوں کی لاشوں پر سیاست کا پی ٹی آئی کا بھیانک چہرہ بے نقاب
کیپشن: اپنوں کی لاشوں پر سیاست کا پی ٹی آئی کا بھیانک چہرہ بے نقاب

ویب ڈیسک: باجوڑ میں پی ٹی آئی کے مخلص کارکن ریحان زیب خان کو بہیمانہ قتل کردیا گیا۔ اپنوں کی لاشوں پر سیاست کا پی ٹی آئی کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ریحان زیب کے قتل کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے آفیشل اکاؤنٹ سے اسے ٹکٹ ہولڈر ظاہر کر دیا۔ ریحان زیب کی لاش کو بیچنے کی پی ٹی آئی کی ننگی سیاست بے نقاب ہو گئی، شرمناک حقائق سامنے آ گئے۔

باجوڑ سے ریحان زیب نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے رجوع کیا۔ پارٹی کا پرجوش اور مخلص کارکن ریحان زیب باجوڑ میں پی ٹی آئی ٹکٹ کا سب سے مضبوط امیدوار تھا۔ عمران خان نے جانثار ساتھی کی بجائے این اے آٹھ باجوڑ کا ٹکٹ گلداد خان کو دے دیا۔ گلداد خان کی شہرت اسمگلنگ و غیر قانونی دھندوں کی ہے۔ جس کی جانب سے پارٹی فنڈ میں کروڑوں کی انویسٹمنٹ کی خبریں بھی آئیں۔

ریحان زیب نے ٹکٹ نہ ملنے پر بطور احتجاج ٹویٹ بھی کیا۔ ریحان زیب نے لکھا، اعتراض غلط شہرت والے گلداد خان کو ٹکٹ دینے پر ہے۔ بعدازاں ریحان زیب نے بطور آزاد امیدوار این اے آٹھ اور ذیلی صوبائی حلقے سے مہم چلانی شروع کر دی۔ ریحان زیب انتخابی مہم میں بینروں پر بانی پی ٹی آئی کی تصاویر استعمال کر رہا تھا۔ انتخابی مہم میں ریحان زیب کی مقبولیت سوشل میڈیا پر واضح تھی۔

ریحان زیب کے قریبی ساتھیوں نے قتل کا براہ راست الزام گل داد خان پر لگا دیا، ٹویٹس منظر عام پر آ گئے۔ پی ٹی آئی نے قتل کی خبر پھیلتے ہی اپنا اصل رنگ دکھا دیا۔ ریحان زیب کو اپنا امیدوار ظاہر کر کے اپنے ورکر کی لاش سے کھیلنا شروع کر دیا۔ پی ٹی آئی  بھول گئی کہ وہ اس مرتبہ رنگے ہاتھوں پکڑی جائے گی۔

پی ٹی آئی کی امیدواروں کی جاری لسٹ میں گلداد خان کا نام موجود ہے۔ ٹویٹس، احتجاج سمیت تمام ریکارڈ نے بھی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست بے نقاب کر دی۔ لاہور میں ظل شاہ کی حادثاتی موت کو بھی ایسے ہی قتل کا رنگ دیا گیا۔ پی ٹی آئی پراپیگنڈہ مشینری نے ریحان زیب کے قتل پر بھی اداروں کو نشانہ بنانے کی مہم شروع کر دی۔ لیکن اس مرتبہ گھٹیا و مجرمانہ فعل پہلے مرحلے میں ہی بے نقاب ہو گیا۔

لاشوں پر سیاست ثابت ہونے سے پی ٹی آئی کے مخلص ورکر سوشل میڈیا پر سوال اٹھانا شروع ہو گئے۔

Watch Live Public News