نیپال اور بھارت میں کرنسی نوٹ کی تبدیلی پر نیا تنازع شروع ہو گیا

نیپال اور بھارت میں کرنسی نوٹ کی تبدیلی پر نیا تنازع شروع ہو گیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: نیپال نے 100 روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری کیا جو ایک بار پھر پڑوسی ملک بھارت سے خراب سفارتی تعلقات کی وجہ بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کے نئے کرنسی نوٹ پر لیپولیکھ،لمپیادھورا اور کالا پانی جیسے متنازع علاقے بھی دکھائے گئے

جو بھارت کے ساتھ تنازع کی وجہ بنے ہوئے ہیں 

نیپال نے وزیراعظم پشپا کمال کی منظوری کے بعد 100 روپے کا نیا نوٹ جاری کر دیا،جو باضابطہ طور پر قابل استعمال ہو گا

اس نوٹ کی پچھلی جانب موجود پرانا نقشہ تبدیل کر کے نیا نقشہ شامل کیا گیا ہے

میڈیا ررپورٹس کے مطابق نیپال کی جانب سے جاری کیے گئے نئے کرنسی نوٹ پر بھارت کی جانب سے اعتراض اور شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ 2020 میں نیپال کی جانب سے ملک کا ترمیمی نقشہ جاری کیا گیا تھا جس میں اہم اسٹرٹیجک علاقے لیپولیکھ،لیمپیادھورا اور کالا پانی کو آئینی طور پر اپنا حصہ قرار دیا تھا