رواں سال حج کتنے لاکھ کا ہوگا؟ تفصیلات جاری

رواں سال حج کتنے لاکھ کا ہوگا؟ تفصیلات جاری
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات کی تفصیل جاری کردی ہے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پر کل اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار آئیں گے جبکہ جنوبی علاقوں کے لئے یہ اخراجات 8 لاکھ 50 روپے ہزار ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مکہ میں رہائش پر 1 لاکھ بارہ ہزار روپے جبکہ مدینہ میں رہائش کے 38 ہزار روپے اخراجات ہوں گے، ٹرانسپورٹ پر ساڑھے 84 ہزار روپے خرچ ہوگا، خوراک پر 56 ہزار روپے کا خرچہ آئے گا۔سعودی عرب کے حج اخراجات 3 لاکھ روپے ہیں، قربانی 45 ہزار روپے جبکہ ویزہ فیس 16 ہزار روپے ہوگی۔ وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کا کل کوٹہ ایک لاکھ 80 ہزار سے کم کرکے 81 ہزار210 کی گئی ہے ، کورونا کے باعث حج کوٹہ کم ہوا ہے، حج تاخیر اور اخراجات پر سعودی حکام بھی پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد حج پیکج کا اعلان کیا تھا ، مہنگا حج پیکج ہمیں ورثے میں ملا ہے، اگر سابق پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ نہ ہوتا تو یہ اخراجات 11 لاکھ تک جاسکتے تھے ۔ مفتی عبدالشکور نے کہا کہ 2600 ریال کی گزشتہ دو سال میں فی بیڈ رہائش کو 2100 ریال پر لائے ہیں، تین وقت کی خوراک میں 27 ریال پاکستانی عازمین سے وصول لئے جائیں گے ۔ 2012ء کے بعد اس بار حرم کے قریب عازمین کو ٹھہرا رہے ہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔