بھارتی ویمن کرکٹر ہرمن پریت کور کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز بھارتی گانوں اور موسیقی کی دلدادہ ہیں، میلبرن رینیگیڈز کی کرکٹرز روز میری پلے لسٹ میں نئے گانوں کی منتظر ہوتی ہیں. تفصیلات کے مطابق ہرمن پریت کور، میلبرن رینیگیڈز کا کہنا ہے کہ ڈبلیو بی بی ایل ایک بہترین لیگ ہے، جس کے بہت سے مثبت پہلو ہیں،آسٹریلیا کا بہترین مقامی ٹیلنٹ اس لیگ کو چار چاند لگاتا ہے، ان کی لگن اور محنت نے لیگ کو دنیا بھر میں منفرد بنا دیا ہے. میلبرن رینیگینڈز کا ڈریسنگ روم بہترین ہےاور مقامی کھلاڑی بالی وڈ میوزک کی دلدادہ ہیں، سب کھلاڑیوں کو میری میوزک پلے لسٹ بہت پسند ہے اور کھلاڑی مجھ سے روز نیا بالی وڈ گانا لگانے کی خواہش بھی کرتی ہیں. دوسری جانب چماری اتاپتو، سڈنی تھنڈرز نے کہا کہ ویمنز بگ بیش اکو ویمنز آئی پی ایل پر برتری دوں گی، یہاں کا مقامی ٹیلنٹ ہی بہت ہی شاندار ہے، جس سے لیگ کا معیار بہت بلند ہے اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی بالی وڈ گانے بہت پسند ہیں ، سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلیِئرز بھی بھارتی موسیقی سنتی ہیں.