قیدی وین پر حملہ، 3 اے ایس آئی سمیت 13 پولیس ملازمین معطل

 قیدی وین پر حملہ، 3 اے ایس آئی سمیت 13 پولیس ملازمین معطل

ویب ڈیسک: سنگجانی میں قیدی وین پر حملہ کا معاملہ،واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی، قیدی وین پر ڈیوٹی کرنے والے تین اے ایس آئی سمیت 13 پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات ک مطابق  تمام 13 اہلکاروں کی سی ڈی آر نکلوا لی گئی، معطل کئے گئے اہلکاروں میں تین اے ایس آئی، پانچ ہیڈ کانسٹیبل اور پانچ کانسٹیبل شامل ہیں،ملزمان اور ان سے ملاقات کے لئے آنے والے افراد نے احاطہ عدالت اور اے ٹی سے گیٹ پر نعرے بازی کی ،کچھ افراد   قیدی وین کا تعاقب بھی  کرتے رہے، قیدی وین ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں نے تمام معاملات پر افسران کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔

یا درہے کہ گزشتہ دنوں  دہشگردی مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینز پر نامعلوم افراد نے   حملہ کردیا ۔اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے تمام قیدی  گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

3قیدی وینز میں 82 ملزمان موجود تھے جنہیں پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا، سنگجانی ٹول پلازہ کے پاس نامعلوم ملزمان قیدی وین پر حملہ آور ہوئے، حملے کے بعد کچھ قیدی وین سے فرار ہوگئے تھے۔

Watch Live Public News