کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، دو شادی ہالز سربمہر

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، دو شادی ہالز سربمہر

لاہور (پبلک نیوز) کرونا ایس او پیز ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری، 02 میرج ہالز کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ میرج ہالز مالکان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے۔ کارروائی تحصیل رائیونڈ میں کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

گرینڈ وی آئی پی بینکوئیٹ ہال کو سیل کر دیا گیا۔ 01 شخص کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شخص کو پولیس اسٹیشن سبزہ زار بھیج دیا گیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے ٹیم کے ہمراہ کی۔

گولڈ پیلس میرج ہال کو بھی سیل کر دیا گیا۔ کراکری اور دیگر آئٹمز کو ضبط کر لیا گیا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے کارروائی کی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔