لندن میں خواتین کیلئے ’کورٹ حجاب‘ متعارف

لندن میں خواتین کیلئے ’کورٹ حجاب‘ متعارف

ویب ڈیسک: جہاں دنیا کے بعد ممالک برقع اور حجاب پر پابندیاں لگا رہے ہیں وہیں پر برطانیہ جیسے ملک میں ' کورٹ حجاب' متعارف کرا دیا ہے۔

لندن کی دو بیرسٹرز نے وکالت جیسے پیشہ سے منسلک خواتین کے لیے حجاب کی مشکل حل کر دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے سکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرمنل ایڈووکیٹ میریم میر اور کرائم لائر کارلیا لیکورگو نے اپنی کوششوں سے لندن کی عدالتوں میں اپنے روز مرہ کے امور انجام دینے والی خواتین کے لیے کورٹ حجاب متعارف کرایا۔

خواتین وکلاء کا کہنا ہے کہ عدالت میں کام کے دوران ایسا حجاب ڈھونڈنا مشکل تھا جو آسانی کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسا ڈیزائن تیار کیا جائے جو سہولت کے ساتھ استعمال بھی ہو سکے اور دیگر کپڑوں کے ہوتے ہوئے بھی برا نہ لگے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔