پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 2 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 2 اپریل 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی۔ 5 اگست کا فیصلہ لیے بغیر بھارت سے تجارت نہیں ہوگی۔ یہ غلط تاثر ہے ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں۔ کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہو سکتے۔رمضان المبارک میں پاکستان کی تمام مساجد پانچ وقت نماز، تراویح اور ختم قرآن کے لیے کھلی رکھی جائیں گی۔ اسلام آباد میں NCOC کی میٹنگ میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نورالحق قادری اور صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کر لیا گیا۔تحریک انصاف کے ملتان سے رکن قومی اسمبلی احمدحسین ڈہر نے اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز اٹھا دی، جنوبی پنجاب میں ہم تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اپوزیشن میں ہیں۔ جنوبی پنجاب نامکمل سیکرٹریٹ بنایا گیا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ آزاد نہ بنا تو یہ ہمارا قبرستان بنے گا۔تحریک انصاف کی اقلیتی رکن شنیلا رتھ نے اقلیتوں کو کل گڈ فرائیڈے اور اتوار کو ایسٹر پر چھٹی دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے تمام اقلیتوں کو ان کے مذہبی ایام پر چھٹی دینے کی رولنگ دے دی۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی کہ ضلعی صوبائی اور مرکزی حکومتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ اقلیتوں کو ان کے مذہبی ایام پر چھٹی دی جائے۔پیر سید صبغت اللہُ شاہ پیر پگارا کی اہلیہ کا آج رضا الہٰی سے انتقال ہوگیا ہے۔ کنگری ہاؤس کے ترجمان کلیم اللہ وسان نے تصدیق کر دی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔