پبلک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔
تفصیلا ت کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اگر سینیٹ انتخابات ہوتے بھی ہیں تو اوپن بیلٹ سے ہونے چاہئیں۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بجائے سینیٹ کی نشستیں پارٹی نمائندگی میں تقسیم ہونی چاہئیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدل و انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت کی ہے۔