پبلک نیوز:سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوگئے۔
تفصیلا ت کے مطابق سابق نائب تحصیلدار چکوال نجف حمید کو عدالت نے 18 مارچ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہونے کے بعد نجف حمید کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
اینٹی کرپشن نے مالی فراڈ کیس پر 1 اگست 2023 کو نجف حمید کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔