آصف زرداری کا پنجاب، کےپی میں عدم اعتماد لانے کا اعلان

آصف زرداری کا پنجاب، کےپی میں عدم اعتماد لانے کا اعلان
سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وزرائے اعلی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا اگر پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں تو ہم الیکشن لڑیں گے لیکن اگر اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں تو ہم عدم اعتماد لے آئیں گے۔اسمبلیاں توڑنے کے بعد اگر انتخابات ہوتے ہیں تو دیکھتا ہوں وہ کتنے ایم پی ایز بناتا ہے۔ آصف زرداری نے واضح طور پر کہا کہ مقررہ وقت سے پہلے انتخابات ہمیں سوٹ کرتے ہیں اور نہ جمہوریت کو۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہمارے پاس سیٹیں ہیں، تھوڑے دوست گمراہ ہیں ان کو بھی واپس لانا ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری گزشتہ دو ہفتوں سے ملکی سیاست میں بھرپور طریقے سے متحرک ہیں، وزیراعظم شہبازشریف اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سمیت متعدد اہم سیاسی ملاقاتیں کر چکے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔