ویب ڈیسک: شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے وہ اداکار جن کا کوئی فلمی پس منظر نہیں ہوتا، ان کو کڑی جدوجہد سے گزرنا پڑتا ہے، سینئر اداکاروں کی کڑوی کسیلی باتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں اور تلخ رویوں کو سہنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی ایام کی روداد سنائی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک سینئر اداکارہ نے انہیں کس طرح بےعزت کیا تھا، نجی چینل کے پروگرام میں اداکارہ نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپ نے کیرئیر کے آغاز کے ابتدا میں گھبراہٹ کا شکار رہی ہیں، کیو نکہ ان کے اردگرد سب سینیئر اداکار تھے اور میں سوچتی تھی کہ انہیں کس طرح ڈیل کروں۔
مومنہ کا کہنا تھا کہ 'ایک دن میں میک اپ روم میں تھی کہ وہاں ایک سینئر اداکارہ آئیں، جیسے ہی وہ روم میں آئیں تو میں ان کی عزت میں کھڑی ہوگئی اور انہیں سلام بھی کیا لیکن انہوں نے میرے سلام کا جواب بھی نہیں دیا اور انگریزی میں کہا کہ یہ کون ہے'۔
سینئر اداکارہ نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کردیا اور میرے ساتھ والی چیئر پر بیٹھ گئیں، پھر میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ وہ پہلے ان سینئر اداکارہ کو تیار کریں گی تو آپ یہاں سے اٹھ جائیں تو میں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ نہیں اٹھیں گی۔
مومنہ نے واضح کیا کہ میں نے اپنا میک اپ پہلے کروایا کیونکہ میرے ماں باپ نے تربیت دی ہے کہ بڑوں کی عزت کریں، ہم اپنے تمام سینئرز کی عزت بھی بہت کرتے ہیں، پروگرام میں اداکارہ نے اُس سینئر اداکارہ کا نام لینے سے گریز کیا۔