اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ محمد زبیر شاہد خاقان نے سینئر وائس پریذیڈنٹ کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی تصدیق کر دی۔ محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان نے سینئر وائس پریذیڈنٹ کے عہدے سے استعفی دیا ہے، شاہد خاقان عباسی کو عہدہ چھوڑ کر کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ بڑے لیڈر ہیں، وزیراعظم رہ چکے ہیں، پارٹی کو ان کی ضرورت ہے۔ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار سے متعلق سوال کے جواب میں بولے مفتاح صاحب پارٹی میں ہیں اور ڈار صاحب بہت سینئر ہیں، پارٹی کا گند پبلک میں ڈسکس نہیں کر سکتا۔ صحافی نے سوال کیا کہ الیکشن اسی سال ہو رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے انشاااللہ کہا۔ایک اور سوال نوازشریف کب آ رہے ہیں؟ کے جواب میں کہا کہ پہلے بھی جواب دے چکے ہیں، مریم نواز نے کلیئر کیا ہے۔