میچ کے دوران جھگڑا، بدتمیزی پر افتخار احمد نے معافی مانگ لی: ویڈیو دیکھیں

12:32 PM, 1 Feb, 2024

(ویب ڈیسک)کراچی کے نیشنل بینک ایرینا میں جاری سندھ پریمیئر لیگ ( ایس پی ایل) کے دوران پاکستان کے آل راؤنڈر افتخار احمد اور سابق ٹیسٹ بلے باز اسد شفیق کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی تھی جس پر  قومی کرکٹر افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرافتخار احمد نے ٹویٹ کرتے کہا کہ وہ اپنے رویے پر نہایت ہی معذرت خواہ ہیں،  مجھے اس طرح کی حرکت نہیں کرنا چاہیے تھی، جو ہوا وہ میچ کی گرما گرمی میں ہوا، میں نے میچ کے بعد اسد شفیق سے معذرت کا اظہار کیا تھا۔ افتخار احمد نے کہا کہ ہم نے اکٹھے کافی کرکٹ کھیلی ہے، اسد شفیق کا کافی احترام کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی غازیوں کی نمائندگی کرنے والے افتخار نے 161 رنز کے تعاقب کے دوران لاڑکانہ چیلنجرز کے اسد شفیق کو آؤٹ کیا، اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد افتخار نے جشن منانے کا رخ اسد کی طرف کیا جو اسد کو  پسند نہیں آیا اور وہ اسپنر کی طرف سیدھے ہوگئے تھے۔ اس دوران دنوں میں تلخ جملوں کو تبادلہ بھی ہوا تھا واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

مزیدخبریں