موبائل فون رکھنے والے افراد کیلئے بری خبر

موبائل فون رکھنے والے افراد کیلئے بری خبر
لاہور ( پبلک نیوز) فنانس ترمیمی بل 2021 میں موبائل فون مزید مہنگے ہو گئے۔ مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم، 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد۔ دستاویز جے مطابق صرف 30 سے 200 ڈالر مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں۔ 200 سے 350 ڈالر کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس دینا پڑے گا۔ پہلے 200 سے 350 ڈالرمالیت کے موبائل پر 1750 روپے ٹیکس تھا۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ اب 351 سے 500 ڈالرمالیت کے موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس دینا ہوگا۔ پہلے 351 سے 500 ڈالرمالیت کے موبائل پر 5400 روپے فکس ٹیکس تھا۔ اب 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد، کر دیا گیا۔ پہلے 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 9270 روپے ٹیکس تھا۔ اب 1300 ڈالر کے موبائل پر 9270 کی بجائے 42000 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔