پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،یکم جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،یکم جولائی ، 2021
نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر، اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریمارکس دیئے آئندہ سماعت پر جو نہ آیا اس کے وارنٹ جاری ہوں گے، مراد علی شاہ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا احتساب سب کا ہونا چاہیے، کسی کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے، نیب کا چھاپے مار کر حراساں کرنا ٹھیک نہیں۔ شریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کا معاملہ، لیگی رہنما حمزہ شہباز ایف آئی اے میں پیش ہوگئے، انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی اے آفس کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات، حمزہ شہباز شریف سے ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم تحقیقات کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان آج بجٹ اجلاس سے خطاب کریں گے، حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرلی، وزیراعظم کی تقریر کے دوران ایوان کا ماحول بہتر رکھنے کےلئے اپوزیشن سے معاملات طے ہوں گے، رواں سال کا ضمنی بجٹ بھی منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو کے شہباز شریف سے متعلق بیان کو نہایت ہی بچگانہ تصور کرتا ہوں، اپوزیشن کی نشاندہی پر ساڑھے 3سو ارب روپے کے ٹیکس واپس لیے گئے، احسن اقبال کہتے ہیں حکومت 3 سال سے احتساب کے نام پر ناٹک کررہی ہے، اس حکومت نے سب منصوبوں کو سفید ہاتھی بنادیا، یہ بازی گر قوم کو مزید دھوکا دیں گے، پی ڈی ایم 5 جولائی کو عوامی مہم کا آغاز کررہی ہے۔ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا، فوادچودھری کہتے ہیں کل سے ٹک ٹاک کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑہ کر سر چکراگیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کررہی ہیں؟ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہاہے