پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،2 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،2 جولائی 2021
ائیر پورٹ روڈ پر پارک کے قریب دھماکہ، پولیس اور سیکورٹی فورسسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکہ سکیورٹی فورسز کے ٹرک کے قریب ہوا جس میں 3 سے 4 کلو مواد استعال کیا گیا۔ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ دہشتگردی کا خطرہ، لاہور کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کا شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھانے کا حکم۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی شرکاء کو بریفنگ، آزاد کشمیر اور افغان معاملہ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم اجلاس میں شریک نہیں تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے مختلف ممالک کی مشترکہ بحری مشقوں ‘سی بریز 2021’ میں مبصر کے طور پر شرکت کر رہا ہے جن میں اسرائیل بھی شامل ہے۔ پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے مسئلہ فلسطین کے حل کی شرط رکھی ہے۔ اس کے بغیر سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر لے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اثاثوں میں تضاد پر نوٹس بھیج دیا گیا۔ نوٹس لگژری گاڑیوں اور پلاٹوں کی تفصیلات میں تضاد کی بنا پر بھیجا گیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔