دنیا بھر کا پسندیدہ یوٹیوب چینل کون سا؟ صارفین کی تعداد یہاں جانئے

دنیا بھر کا پسندیدہ یوٹیوب چینل کون سا؟ صارفین کی تعداد یہاں جانئے
کیپشن: Which is the world's favorite YouTube channel? Check the number of users here

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کے اس دور میں جہاں اب سب کچھ آپ کے موبائل فون میں موجود ہے۔ یوٹیوب چینلز اپنے صارفین کی تعداد پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور ان کی تعداد بڑھانے کے لیے جتن بھی کرتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ صارفین کس یوٹیوب چینل کے پاس ہیں؟ اگر نہیں تو اس خبر میں ہم آپ کو بتائیں گے اور صارفین کی تعداد سے یقینی طور پر آپ حیران بھی رہ جائیں گے۔

ایک حالیہ سروے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ صارفین بھارتی یوٹیوب چینل ٹی سیریز کے پاس ہیں۔ جن کی تعداد 260 ملین سے زائد ہے۔

اس کے بعد فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی چینل مسٹربیسٹ ہے۔ جس کےصارفین کی تعداد 241 ملین ہے۔ اسی طرح تیسرے نمبر پر بھی امریکی چینل کوکومیلن نرسری رائمز ہے۔ جس کے صارفین کی تعداد 172 ملین ہے۔

فہرست میں چوتھا نمبر بھارتی چینل سیٹ انڈیا کا ہے۔ جس کے صارفین 169 ملین سے زائد ہوچکے ہیں۔ 119 ملین صارفین کے ساتھ کڈز ڈیانا شو پانچویں اور 113 ملین صارفین کے ساتھ امریکی چینل لائک ناسٹیا چھٹے نمبر پر ہے۔ 

فہرست میں ساتواں نمبر ولاڈ اینڈ نکی کا ہے جس کے صارفین کی تعداد 112 ملین ہے جبکہ 111 ملین کے ساتھ پیوڈائی پائی آٹھویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں 104 ملین صارفین کے ساتھ بھارتی زی میوزک کمپنی نویں اور امریکی چینل ڈبلیو ڈبلیو ای 99۔8 ملین کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

تاہم اس ساری فہرست میں کوئی بھی پاکستانی چینل جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ 

Watch Live Public News