اسلام آباد: وفاقی حکومت توہین پارلیمنٹ کا بل بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین رانا قاسم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کیلئے 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔اجلاس میں توہین پارلیمنٹ بل کے مسودہ پر غور کیا جائے گا۔اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں کے افسران کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔