انسداددہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل،گرفتار ملزم کی3 ماہ تک ضمانت نہیں ہوگی

انسداددہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل،گرفتار ملزم کی3 ماہ تک ضمانت نہیں ہوگی
کیپشن: انسداددہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل،گرفتار ملزم کی3 ماہ تک ضمانت نہیں ہوگی

ویب ڈیسک: سیکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کے لئے حکومت کا بڑا فیصلہ،سیکیورٹی فورسز کو کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ آرمڈ ، سول آرمڈ فورسز  کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا، دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث شخص کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جا سکے گا،قابل گرفت معلومات اور وجوہات کی بنا پر کسی بھی فرد کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جائے گا۔

ترمیمی بل کے مطابق گرفتار شخص پر الزامات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح جے آئی ٹی بنائی جائے گی،جے آئی ٹی میں سپرنٹینڈنٹ پولیس افسر، انٹیلی جنس حکام، سول آرمڈ فورسز اور دوسری فورسز کے نمائندگان شامل ہوں گے،ترمیمی ایکٹ کو منظوری سے دو سال تک نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔

Watch Live Public News